خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپور تھل کے سرمایہ ء افتخار، سیٹھ عمران فاروق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ۔ جہاں پر وہ مقامات مقدسہ کی زیارات کاشرف حاصل کریں گے اور عبادات کی فیوض و برکات کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ سیٹھ عمران فاروق کا شمار نورپورتھل کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے ۔ وہ سابق ناظم نور پورتھل سیٹھ الحاج محمد فاروق مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی ،سماجی ،صحافتی، تعلیمی ،کاروباری اور ادبی حلقوں نے سیٹھ عمران فاروق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔