خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
کسی بھی علاقہ میں دیانتدار فرض شناس اور باکردار افسران کی تعیناتی علاقہ کی خوش قسمتی تصور کی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے ضلع خوشاب کا شمار پنجاب کے ان خوش قسمت اضلاع میں ہوتا ہے جہاں اس کے قیام سے لے کر اج تک جتنے بھی پولیس افسران کی تعیناتی ہوئی وہ اپنی سوچ اور کردار کے تمام پہلوؤں میں ممتاز نظر آتے ہیں ۔ جب ہم ضلع خوشاب میں تعینات ہونے والے پولیس کے ضلعی سربراہان کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ہردلعزیز دبنگ پولیس آفیسر جناب توقیر محمد نعیم کا نام نمایاں نظر آتا ہے ۔ بلا شبہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی ا خداداد صلاحیتیں مسلمہ ہیں اور آپ پولیس کا سرمایہ ء ءافتخار ہیں۔ جب سےآپ نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہے۔ آپ شب و روز عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ یہ آپ کی بہترین حکمت عملی ہے کہ آپ نے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے پولیس عوام رابطہ مہم شروع کی ہے ۔ آپ کی زیر نگرانی تھانہ سطح پر اور مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے آپ کی اس حکمت عملی کے طفیل آج پولیس اور شہری جرائم کی بیخ کنی کے لیے مل جل کر کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ آپ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مظلوم کی دادرسی کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع خوشاب کا ہر باسی آپ کے نام سے آشنا اور آپ کی شرافت، اصول پسندی اور دیانت داری کا معترف ہے ۔ آپ نے بطور ڈی پی او خوشاب اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی جہاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے شروع کیے ہیں وہاں اپنے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ بھی ہمیشہ شفیق رویہ اپنایا ہے درحقیقت آپ انہیں اپنے کنبے کا فرض تصور کرتے ہیں ان کے دکھ درد میں عملی شرکت کر کے ان کی دلجوئی و حوصلہ افزائی صپ کا طرہ ء امتیاز ہے ۔ پریس کا معاشرتی کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اچھائی کا فروغ اور برائی کی نفی پریس کا طرہء امتیاز ہوتا ہے ۔ جناب توقیر محمد نعیم کی خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی ضلع بھر کے صحافیوں کے ساتھ عملی تعاون صپ کی اعلی ا ظرفی کی دلیل ہے ۔ جناب توقیر محمد نعیم انتہائی خندہ پیشانی سے صحافیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور یہاں کا میڈیا بھی معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ۔ تاجر معاشرے کا اہم طبقہ ہوتا ہے جس پر پورے معاشرے کی معیشت کا انحصار ہوتا ہے صپ نے اپنی خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے خوشاب کے تاجروں اور پولیس کے درمیان خوشگوار فضا قائم کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ خوشاب پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ خوشاب پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میری خوشاب تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جس کے لئے تمام ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔ ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق خوشاب پولیس نے سال 2024ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کی بدولت ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب نے▪️سال 2024ء کے دوران 71قتل،7ڈکیتی راہزانی قتل،2بھتہ خوری سمیت چوری ڈکیتی راہزنی کے1149مقدمات کو ٹریس کیا گیا۔▪️جرائم برخلاف پراپرٹی کے1149مقدمات ٹریس کرتے ہوئے13کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار 250 روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کےحوالے کیا گیا▪️38گینگ کے 113ممبران گرفتارکر کے ان سے قبضہ سے04کروڑ50لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔▪️1239مجرمان اشتہاری گرفتار کیا گیا جن میں سے91 اے جبکہ 1148بی کیٹگری کے شامل ہیں۔▪️ 359منشیات فروش کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے 331.609کلوچرس،1.974کلوآئس،04چالو بھٹی159شراب نوش معہ3609.05 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔▪️ناجائز اسلحہ کے 776مقدمات درج کر کے ان سے 22کلاشنکوف، 153بندوقیں،73 رائفلییں ،20ریوالور06کاربین524, پسٹل 01 خنجر اورہزاروں گولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے۔▪️12 پولیس مقابلوں کے دوران05ملزمان ہلاک ہوئے13ملزمان زخمی ہوئے اور 13ملزمان گرفتار ہوئے
▪️04 اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کیے گیے۔▪️ خوشاب پولیس کی جانب سے موثر تفتیش، شہادتوں اور پیروی کی بدولت 1468 ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں دلوائی گئیں ہیں جن میں منشیات کے82ملزمان، قتل و اقدام قتل کے16 ملزمان، ریپ کے02ملزمان،چوری،رابری،سرقہ عام و نقب زنی ، مویشی چوری کے72 ، سرقہ وہیکلز کے 60ملزمان اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے237ملزمان کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں۔
▪️پولیس خدمت مرکز پر40 ہزار شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، میثاق مرکز پر 168مسیحی برادری کے مسائل حل کئےگئے،تحفظ مرکز پر 809خواتین، ٹرانسجینڈرز اور معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل حل کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق جرائم پر کاروائی کرتے ہوئے 95مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔▪️ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں 332طلباء و طالبات کو کورسز مکمل کروانے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ لائسنسنگ برانچ میں14847کے قریب ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئےجو کہ پچھلے سال کی نسبت360فیصد زیادہ ہیں
▪️شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لئے 03شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹ بطور گفٹ تقسیم کئے گئے جبکہ شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی سہولت کے لئے لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔▪️09 کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل پر موٹ کیا گیا ۔▪️14تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے09 لاکھ 88 ہزار روپے مالیت کی چیک تقسیم کئے۔▪️پولیس افسران و ملازمان میں 120 تعر یفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
▪️ضلع خوشاب میں تھانہ خوشاب میں ضیاء شہید پولیس خدمت مراکز کی تعمیر کی گئی ۔