کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
انتہائی مطلوب و مفرور منشیات فروش دو ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے 03 کلو کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی.
ملزمان کی شناخت 1- عمر خان عرف کامران، 2- عبدالساقی اور 3- عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 2720 گرام اعلی کوالٹی چرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم عمر خان تھانہ بوٹ بیسن کے پولیس مقابلہ اور دیگر مقدمات سمیت تھانہ جیکسن کے مقدمہ میں اشتہاری و مفرور بھی تھا۔
گرفتار ملزم عمر خان عرف کامران کامی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 199/2024 بجرم دفعہ 34 353/324/186/ت پ تھانہ بوٹ بیسن (مفرور)۔
2. مقدمہ الزام نمبر 541/2024 بجرم دفعہ 397/34ت پ تھانہ بوٹ بیسن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 736/2024 بجرم دفعہ395/397ت پ تھانہ بوٹ بیسن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 696/2022 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹیکس تھانہ بوٹ بیسن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 217/2014 بجرم دفعہ 13-D اسلحہ آرڈینینس تھانہ بوٹ بیسن (اشتہاری)۔
6. مقدمہ الزام نمبر 913/2021 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹیکس تھانہ بوٹ بیسن۔
7. مقدمہ الزام نمبر 162/2021 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹیکس تھانہ جیکسن (اشتہاری)
8. مقدمہ الزام نمبر 385/2018 بجرم دفعہ 6/9-B نارکوٹیکس تھانہ جیکسن۔
ملزم عبدالساقی ولد اکرم کا سابقہ ریکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 343/2024 بجرم دفعہ 9(i)3A نارکوٹیکس تھانہ اتحاد ٹاون۔
ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔