کراچی: رپورٹ محمد حسین سومرو : ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان سے 1 شاٹ گن بمعہ راؤنڈز , 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 4 موبائل فونز, 5 اسمارٹ واچ, 3 چیک, 2 ATM کارڈ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت 2 موٹر سائیکلز برآمد.
کراچی: ملزمان کی شناخت عبدالسعید اور محمد عاصم کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پیٹرولنگ پر معمور چاکیواڑہ پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا.
کراچی: ملزمان لیاری کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں سر انجام دیتے تھے.
کراچی: برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KQJ-1499 تھانہ ڈاکس کے علاقے سے چھینی ہوئی ہے, جس کا مقدمہ الزام نمبر 478/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ڈاکس میں درج ہے.
کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
کراچی: ملزمان کے خلاف مقدمات درج.
کراچی: ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.