ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، زخمی بچہ اسپتال منتقل، کنویں میں گری گائے بحفاظت نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملے نے دو مختلف حادثات میں بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچا لیں۔قباءپارک ہاو¿سنگ کالونی میں کھیلتے ہوئے 12 سالہ بچے کبیر کی ٹانگ میں جنگلے کا سریا گھس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگلا کاٹ کر بچے کو نکالا۔ زخمی بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ا±سے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیادوسری جانب مانگٹانوالہ روڈ کے گاو¿ں کوٹ دیوان سنگھ میں ایک گائے اچانک کنویں میں جا گری۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گائے کو بحفاظت زندہ نکال کر مالک کے حوالے کر دیادونوں کارروائیاں ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت سے وابستگی کا عملی مظاہرہ ہیں۔