پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان بھر کی عوام الناس کے لئے کسی بھی ایمرجنسی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بی بی شہید بلڈ بینک پاکستان کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ملیر کراچی سے شروع کردیا گیا ہے جس کی تمام مینجمنٹ جناب یوسف دالیہ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بروقت خون کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔
کراچی کی عوام الناس کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ آئے دن حادثات ایمرجنسی، تھیلیسیمیا کے امراض، سرجری ، خواتین کے مختلف امراض اور دیگر ضروریات جہاں آپ کو فوری خون مہیا کیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی خون عطیہ کرنا چاہے تو وہ اس کارخیر میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
یوسف دالیہ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کو پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے انشاءاللہ کیوں کہ یہ ایک عظیم الشان کار خیر ہے۔
vcPnw gfLcsga BRGrQ qVmM TnxPDoR BFFbBsB DhQVLHu