کھاریاں (ای این آئی)پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ کھاریاں نے خطبہ جمعہ المبارک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونے دو عرب مسلمانوں کے قافلہ حجاز میں ایک بھی امام حسین کا پیروکار نہیں کہ فلسطینیوں کی لاشوں کے اڑتے ھونے چیتھڑوں کو سہارا دے ستاون ممالک کے حکمرانوں کے اندر سے غیرت ایمانی اور دینی حمیت ختم ھو چکی ھے صرف متاع کارواں کے لٹ جانے کا افسوس نہیں بلکہ لٹنے کے بعد احساس زیاں کے ختم ھونے پر زیادہ افسوس ھے
اج پچپن ہزار لاشوں کے اٹھنے کے بعد دو لاکھ زخمیوں کو دیکھنے کے بعد بھی ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کرسکے
عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاھو کو دھشت گرد قرار دیا لیکن ٹرمپ کا آسرا ئیل میں جا کر اس کو ہلہ شیری کرنا الکفر ملہ واحدہ کا واضح ثبوت ھے امت مسلمہ پر جہاد فرض ھو چکا ھے ایٹمی پاور کی مجرمانہ خاموشی بہت سے سوالیہ نشان اٹھا رھی ھے
امت کسی صلاح الدین ایوبی کے راستے کو دیکھ رھی ھے
ہر پاکستانی کو اپنی استطاعت کے مطابق اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرنا چاہیے
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرما دیا تھا کہ اپ دشمنی اور بغض میں سب سے زیادہ یہودیوں کو پائیں گے