کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور خدا بخش کے ناموں سے “`ہوئی“` ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو روز قبل نیول کالونی سے چوری ہونے والی سوزوکی 110 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ 180/25 بجرم دفعہ 381A/457/34 تھانہ سعید اباد میں درج ہے۔
ملزمان کا گروہ حب چوکی بلوچستان سے غلام نبی نامی شخص کی سرپرستی میں آپریٹ کرتا ہے۔
کراچی سے چھینی و چوری کی گئی موٹر سائیکلیں حب چوکی بلوچستان پہنچائی جاتی ہیں۔
حب چوکی میں مسروقہ موٹر سائیکلوں کے جعلی چیچس اور انجن نمبر پنچ کرنے سمیت جعلی فائلیں بھی تیار کی جاتی ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن سعید اباد، مواچھ گوٹھ، موچکو، شیرشاہ اور دیگر علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سعید اباد انسپکٹر ادریس بنگش کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔