کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ای وی ایل سی (AVLC) کراچی کی ٹیم نے گل بہار کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ کامیاب پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ندیم احمد شیخ کو ہلاک کر دیا۔
مذکورہ ڈاکو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملیر سٹی سے ایک شہری کی گاڑی چھینی اور اُسے اغوا کر کے گورو مندر کے مقام پر چھوڑ دیا تھا۔
ای وی ایل سی کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر گل بہار میں ناکہ بندی کی، جہاں ملزمان سے آمنا سامنا ہوا۔
پولیس مقابلے کے دوران ندیم احمد شیخ ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔
مقام واردات سے چھینی گئی گاڑی اور ایک عدد 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف ماضی میں بھی سنگین مقدمات درج ہیں، جن کی تفصیلات یہ ہے :
نمبر1 مقدمہ الزام نمبر 840/2024 بجرم دفعہ 397 تھانہ عوامی کالونی
نمبر2 مقدمہ الزام نمبر 842/2024 بجرم دفعہ 353/324/186 تھانہ عوامی کالونی
نمبر3 مقدمہ الزام نمبر 843/2024 بجرم دفعہ 23 (1) A تھانہ عوامی کالونی
نمبر4 مقدمہ الزام نمبر 1291/2024 بجرم دفعہ 397 تھانہ سائٹ سپر ھائی وے۔