ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ننکانہ صاحب میں بیساکھی فیسٹیول کے لیے سیکیورٹی پلان جاری، 2000 سے زائد اہلکار تعینات ،ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر بیساکھی فیسٹیول کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے دو ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور دیگر اضلاع سے بھی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے تمام گوردواروں اور شہر کی نگرانی کی جائے گی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پکٹس اور بیریئرز نصب کیے جائیں گے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری 12 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے، جہاں وہ تین روزہ مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 15 اپریل کو واپس روانہ ہوں گے ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ “سکھ یاتریوں اور گوردواروں کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے، بیساکھی فیسٹیول کی تقریبات کو پرامن بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا چکے ہیں۔