ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) نواحی گاﺅںمیں رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے علاقے مڑھ بلوچاں روڈ پر جبواقع مہیس شمالی گاو¿ں میں محمد اعجاز کے گھر میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک ا±ٹھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا فائر فائٹر عملہ نے موقعہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گھریلو سامان کو جزوی نقصان پہنچا،ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔