ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب / چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد تسلیم اختر راﺅ کی زیر نگرانیADCRکی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابقسنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122ننکانہ صاحب اور دیگر تحصیلوں میں پری فلڈ (ڈرائی) موک ایکسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں فلڈ فائیٹنگ آلات کی مینٹینینس اور فعالیت کے حوالے سے تفصیلی معائینہ کیا گیا ۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے سنٹرل اسٹیشن اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاہ کوٹ ثناءشرافت علی نے ریسکیو اسٹیشن شاہ کوٹ میںریسکیو 1122کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل، فائر فائیٹنگ اور فلڈ فائیٹنگ سٹالز کا وزٹ کیا۔ اس دوران ریسکیو سوئمرز اور ڈائیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فلڈ فائیٹنگ ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات کے بارے مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پر ریسکیو افسران نے فلڈ فائیٹنگ آلات کی فعالیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔ آخر میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاہ کوٹ ثناءشرافت علی نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی تیاریوں ، فلڈ فائیٹنگ آلات کی مینٹینینس اور فعالیت کو تسلی بخش قرار دیا اورمتعلقہ ضلعی اداروںکے ساتھ کوارڈینیشن کومزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ فلڈ کی کسی بھی ایمرجنسی میں عوام الناس کی بروقت اور پیشہ ورانہ طریقے سے مدد کی جائے۔