ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں گندم کی فصل اور بھوسے کو آگ لگ گئی ، تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نظام پور چیلیاں والا گاو¿ں میں پیش آیا جہاں ہارویسٹر سے چنگاری پھوٹنے کے باعث محمد آصف کی گندم کی فصل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور تیز رفتاری سے فائر فائٹنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور فصل کا بقایا حصہ محفوظ رہادوسرا واقعہ واربرٹن روڈ کھڈاں والا گاو¿ں کے قریب پیش آیا جہاں گندم کے بھوسے (ناڑ) کو اچانک آگ لگ گئی۔ ایک بار پھر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شعلوں کو بجھایا اور بھوسے کے بڑے ڈھیر کو مکمل طور پر محفوظ کر لیادونوں ہی مقامات پر ریسکیو ٹیموں کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت نے ممکنہ وسیع تر نقصان سے کسانوں کے محنت سے سجی فصلوں اور ذخائر کو بچا لیا ریسکیو حکام نے عوام سے تاکید کی ہے کہ مشینری کے اطراف احتیاطی اقدامات کریں اور آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔