ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)پنجاب کے پی کے بارڈر پر پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز ٹیموں کی شاندار کاروائی، تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں خوارجی دہشت گردوں سے مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
پٹرولنگ پر مامور پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوری ایڈوانس کیا۔
پولیس ٹیموں کا تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں خوارجی دہشت گردوں سے ٹکراو ہوا۔
خوارجی دہشتگرد راکٹ، ھینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے لیس تھے۔
پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جوانمردی سے بھرپور کاروائی کی،
مقابلہ کے دوران دو خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس ٹیموں کی شدید کاروائی سے دہشتگرد جھاڑیوں اور ٹیلوں کی اوٹ لے کر فرار ہو گئے۔
دہشتگردوں سے مقابلہ میں ایلیٹ اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی اہلکار غضنفر معمولی زخمی ہوئے،
پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی، ترجمان پولیس۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی کی ذیر قیادت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، ترجمان پولیس
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش،
پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی ٹیموں کا سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے، ترجمان پولیس