کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو)
پولیس نے دورانِ گشت یونیورسٹی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، زیرِ استعمال موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عطاء رسول ولد محمد اقبال اور علی نواز ولد عاشق علی شامل ہیں۔