کراچی ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ (ریپیٹر) بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BRX-394 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
گرفتار ملزمان میں شارِک محمود (زخمی) اور رافع شامل ہیں، جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔