منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )ایف آئی اے گوجرانوالا کی پھالیہ اور دیگر شہروں میں کاروائیاں
انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 5 انسانی سمگلرز گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت گلزار ، گلزار 2 ، آحسن
محمد عظیم اور شاہد کے نام سے ہوئی ملزمان کو برنالہ ضلع بھمبر ، پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین ، گجرات ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزم گلزار نے شہری کو سپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 42 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے
ملزم گلزار 2 نے شہری کو سپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 45 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے
ملزم احسن بل نے شہری کو سپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزمان نے شہریوں کو سپین کی بجائے موریطانیہ بھجوا دیا موریطانیہ میں شہریوں کو غیر قانونی طور پر بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی تاہم شہریوں نے غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے جبکہ ملزم عظیم نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کی بجائے لیبیا بھجوایا لیبیا میں ملزم نے متاثرہ شہری کو سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور اس پر تشدد کرتا رہاجبکہ ملزم شاہد نے شہری کو یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہےملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے