ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی آپریشن کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین بزدار نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ شہریار نے ریونیو، پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے ہمراہ کارروائی کی ۔خاتون سمیت تین پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔