منڈی بہاوالدی ( ای این آئی)ایس ایچ اوتھانہ سول لائن عدیل ظفر بوسال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں تھانہ سول لائن کی حدود سے کرائم کا خاتمہ خصوصی طور پر چوری ،ڈکیتی ،قمار بازی ،قحبہ خانوں اور منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کار کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں سول لائن کی عوام سے گزارش ہے کہ اپنے آس پاس جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اسکی فوری اطلاع سول لائن پولیس کو دیں آپکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا