ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) اینٹی کرپشن ڈیرہ ریجن کی کاروائیاں تیز،عدالتی اشتہاریوں اور اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔پبلک ریلیشن آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ ریجن شمشیر خان گورمانی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی کرپشن کیخلاف زیر ٹالرنس پالیسی اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن بشارت نبی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرکل آفیسر راجنپور صادق حسین شاہ معہ ٹیم نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عنصر حسین پٹواری کو کامیاب ریڈ کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم ریکارڈ یافتہ ہونے کے ساتھ مقدمہ نمبر 03/23 میں اشتہاری مقدمہ نمبر 04/22 میں عدالتی مفرور مقدمہ نمبر 09/22 اور مقدمہ نمبر 06/23 میں اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھا ملزم قبل ازیں بھی مقدمہ نمبران 06/17 اور 14/17 اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ تھانہ ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ نمبر 06/21 کا نامزد ملزم ہے۔گرفتار ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔پی آر او شمشیر خان گورمانی کی طرف سے مزید کہا گیا کہہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور بشارت نبی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ہدایات پر عدالتی و پولیس اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں قانون شکن افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔