( ای این آئی ) دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر فردوس عمران جو کہ ایڈز اور کینسر کی ریسرچر ہیں، اور پرائما کیئر کے نام سے ایک میڈیکل سینٹر کی CEO بھی ہیں، پاکستانی کمیونٹی میں ایک نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ 3 نومبر 2024 باکو آزر بائیجان میں ایک انٹرنیشنل ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں شعبہ طب میں نمایاں کاکردگی پر ڈاکٹر فردوس عمران کو بھی منتخب کیا گیا ہے جو پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عمران اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ جس کے باعث پاکستانی کمیونٹی میں انہیں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور پاکستان کی قابل ذکر شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
