منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) منڈی بہاﺅالدین میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، دو بڑی وکٹیں گر گئیں صدر الیکٹرانک میڈیا شیخ محمدسلیم اور معروف بزنس مین مہر محمد ذولفقار پھالیہ نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اس شمولیت کا باقاعدہ اعلان ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہدرضا کی قیادت میں کیا ، شیخ محمد سلیم اور مہر محمد ذوالفقار نے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری مشاہدرضا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کیا ، ضلعی صدر چوہدری مشاہدرضا نے شیخ محمد سلیم اور مہر محمد ذوالفقار کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کیا ۔اس موقع پر تمام میڈیا نمائندگان کی بھرپور شرکت ۔