نکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سٹیم (STEAM) پروگرام میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ڈپٹی کمشنرتسلیم اختر راو¿, سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر قیوم خاں ، ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ظفر اور تعلیمی حلقوں کی مبارکباد۔ تفصیلات کیمطابق سٹیم پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول ننکانہ نے سائنس ٹیکنالوجی ا?رٹس انجینئرنگ اور ریاضی پروگرام میں مقررہ 15 اہداف حاصل کر کے ضلع ننکانہ صاحب کے 52 سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔جس پر لمز یونیورسٹی لاہور سے ماہر ریاضی لیکچرر ڈاکٹر شاہین نذیر نے سکول کی طالبات کے ساتھ سیشن کیا اور انہیں مختلف سرگرمیوں اور دلچسپی کے ساتھ ریاضی سیکھنے کے طریقہ کار کے بارے تفصیلی بتایا سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد قیوم خاں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ظفر علی خاں کے ہمراہ سیشن میں بطور خاص مہمان شرکت کی اور شاندار کامیابی پر سکول کی پرنسپل نبیلہ بشیر, کوآرڈی نیٹر سٹیم پروگرام نفیسہ رزاق, فوکل پرسن شہزینہ قیوم اور سکول سٹاف کو مبارکباد دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خاں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی تربیت اور طلباءوطالبات کی سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ کھیل ہی کھیل میں اپنا سبق سیکھ جائیں، دوران تدریس مختلف سرگرمیوں کے استعمال سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوگا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم میں مزید بہتری آئیگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ظفر علی خاں نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ صاحب کے 52 سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تربیت اور طلباءکی پڑھائی میں دلچسپی بڑھانے کیلئے نصاب سے متعلقہ مختلف مقابلے کروائے جارہے ہیں دوران تربیت سکول سربراہان کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات،اساتذہ کو مضمون سے متعلقہ تازہ ترین معلومات اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے سبق کو آسان اور دلچسپ بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ٹارگٹڈ سیشنز اور سرگرمیوں کے ذریعے طلبائ میں علمی اور تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کاتھا جسے ٹیچرز اور طالبات نے احسن طریقے سے پورا کیا اس پروگرام سے طالبات میں اعتماد اور مواصلاتی مہارت بھی بہترہوگی۔ اسکول کی اس کامیابی اور بہترین پرفارمنس پر مبارکباد کیساتھ سی ای او ایجوکیشن ننکانہ ڈاکٹر قیوم خاں نے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
