منڈی بہاؤالدین( ای این آئی )
پھالیہ میں ایک نجی اسپتال میں خاتون کا دوران زچگی گردہ نکال لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ زچگی کے دوران ڈاکٹروں نے غیر قانونی طور پر گردہ نکال لیا۔ طبیعت بگڑنے پر مریضہ کو عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ کے دوران گردے کی کمی کا انکشاف ہوا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
ملک بھر میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث مافیا متحرک ہے، جو نجی اسپتالوں اور گھروں میں غیر قانونی پیوندکاری مراکز چلا رہے ہیں۔