
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام قومی بینکوں کے افسران کو کہا کہ آبادگاروں کے لیے زرعی لون کے طریقے کار کو آسان بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ بینک کی جانب سے طریقے کار میں پیچیدگیوں اور غیر ضروری کاغذات طلب کرنے کی وجہ سے آبادگار بنکوں سے زرعی لون لینے سے قاصد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کافی دستاویزات کو ڈیجیٹل کرتے ہوئے ویب سائٹ پر رکھ دیا ہے بنک ڈیجیٹل کاغذات کو قبول کریں اور کاشتکاروں کو غیر ضروری چکر نہ لگوائیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے 7 نومبر کو ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں محکمہ زراعت اور بنک کے افسران کے علاوہ کاشتکار شریک ہونگے اجلاس میں محکمہ زراعت، روینیو کے علاوہ مختلف بینکوں کے افسران نے شرکت کی۔