کراچی : محمد حسین سومرو
ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
تھانہ شیر شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر میراں ناکہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل لفٹر ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل KFR-5870 میکر 70 برنگ سیاہ تھانہ مدینہ کالونی کے مقدمہ الزام نمبر 31/2025 بجرم دفعہ381A میں سرقہ شدہ پاکر قبضہ پولیس میں لی گئی۔
گرفتار ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزم کا نام عبدالرحمن ولد عبداللہ معلوم ہوا
گرفتار ملزم کا سابقہ كریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔