کراچی: رپورٹ محمد حسین سومرو :: ملزم کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزم کی شناخت آصف کھوکھر عرف کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے..
کراچی: ملزم کے قبضہ سے1 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 چوری شدہ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل لاک توڑنے والے آلات برآمد.
کراچی: گشت پر معمور موبائل نے ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا.
کراچی: ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم عرصہ دراز سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کر رہا ہے اور ملزم اب تک 40 سے 50 موٹر سائیکلیں چوری کر چکا ہے.
کراچی: ملزم 3 رکنی گروہ کی شکل میں شہر بھر میں وارداتیں کرتے ہیں, 2 لوگ موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں اور 1 ملزم موٹر سائیکل مالک پر نظر رکھتا ہے.
کراچی: ملزم موٹر سائیکل چوری کرکے 20 ہزار روپے سے لیکر 45 ہزار روپے تک بلوچستان کے خریداروں کو بیچا کرتے تھے.
کراچی: ملزم کا بھانجا, سالہ, بہنوئی, بھتیجا, چچا زاد بھائی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا ہے, ملزم کے دیگر 2 ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے
کراچی: ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KPT-8997 کا مقدمہ الزام نمبر 09/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ بغدادی میں درج ہے.
کراچی: ملزم اس سے قبل شریف آباد, آرٹلری میدان, کورنگی, اورنگی, پاکستان بازار, مومن آباد, گارڈن, بغدادی, سرجانی ٹاؤن, مبینہ ٹاؤن, ACLC شریف آباد اور درجنوں تھانوں کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.