کراچی : محمد حسین سومرو
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے مقابلے کے بعد شہر کراچی میں متحرک ڈکیت گینگ کے 05 ملزمان کو سرغنہ سمیت سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان گینگ سرجانی واحد بخش گبول گوٹھ میں اندرون مکان موجود مال مسروقہ کو ٹھیکانے لگانے/فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ایس ایچ او سرجانی نے ٹیم کے ہمرا خفیہ اطلاع پر کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 03 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔
ملزمان گینگ سے 05 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چوری/چھینی گئی 06 موٹرسائیکلز، 15 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ برآمدہ 04 موٹرسائیکلز کی سرقیدگی کے مقدمات تھانہ سچل، فیروز آباد، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سرجانی میں درج ہیں، جبکہ 02 موٹرسائیکلز 125 کے نمبرز کو ٹیمپر کیا گیا ہے۔
ملزمان گینگ اندرون کراچی سے موٹرسائیکلز اور موبائل فونز چوری/چھین کر انہیں سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب اسٹور کرتے تھے اور بعد ازاں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز اور موبائل فونز کو بلوچستان منتقل کرکے فروخت کرتے تھے۔
ملزمان گینگ سے برآمدہ موبائل فونز بھی شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کا گینگ بین الصوبائی سطح پر کراچی سے بلوچستان لیول پر آپریٹ کررتا ہے، جس کے دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ ڈکیتی ، روبری اور اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف پولیس والا (جعلی) ولد امام دین، محمد فیضان عرف شانی عرف بابا ولد صلاح الدین، راشد ولد حاجی ناتھا خان، غلام سرور ولد پیر محمد اور وسیم ولد عبدالرزاق شامل ہیں۔