ای این آئی
گھوٹکی کی تاریخ میں گھوٹکی پولیس کی بہت بڑی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں کروڑوں کی مالیت کے جنگی،،لانگ رینج اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، اسلحہ کچہ میں پہنچانے والے بین الصوبائی گروہ کے (02) ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی سربراہی میں فیڈرل سویلین انٹیلیجنس ایجنسی کی خفیہ اطلاع پر اباوڑو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، کچہ میں لانگ رینج/جنگی اسلحہ کی رسد کو نا کام بنا دیا
ایس ایچ او تھانہ اباوڑو محمد رمضان ملاح اور انچارج چوکی کموں شھید شاہد حسین کلہوڑو، ڈسٹرکٹ پولیس کی آئی ٹی ٹیم بمہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع پہ فوراً رسپانس کرتے ہوئے ایک
سوزکی پک اپ نمبر FDS/1965
کو روک کر تلاشی لی تو،اس میں جہیز کے سامان کی آڑ میں سامان کے نیچے صندوقوں میں چھپا ہوا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے دوران چھاپہ کچہ میں اسلحہ پہنچانے والے بین الصوبائی گینگ کے دو ملزمان محمد سہیل ولد محمد ممتاز سکنہ ڈاکخانہ خوشاب پنجاب اور قرت العین زوجہ رمضان احمد سکنہ تحصیل و ضلع چنیوٹ پنجاب سے برآمد تمام ہتھیار جن میں۔
– 01 x M-20 75mm
– Recoilless Rifle
– 08 x 75 mm High Explosive Anti Tank rounds
– 01 x 80 mm Mortar
– 01 x Mortar Scope
– 02 x 80 mm Mortar rounds
– 04 x RPG Rounds
– 06 x Grenades
– 02 x SMG Drum Magazines
– 01 x 12.7 rounds Chain
اسکے علاوہ کلاشنکوف کی (2750) سے زائد گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ اسلحہ افغانستان سے خرید کرنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا سے ہوتا ہوا سندھ پنجاب کے کچہ کے ڈاکوؤں/اغواء کاروں جن میں مزاری گینگ،،بڈانی گینگ،،کوش گینگ،، انڈھڑ گینگ،،شر گینگ و دیگر جرائم پیشہ عناصر کو پہچایا/فروخت کیا جانا تھا۔اس برآمد اسلحہ کی مالیت کروڑوں کی ہے
برآمد ہونے والا اسلحہ دوران کچہ آپریشن پولیس کے خلاف استعمال ہونا تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اباوڑو پہ کرائم نمبر 322/2024 دفعہ3,6,8,,23(i),23(ii),24,25 آرمز ایکٹ اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید ہر پہلو پر تحقیقات و تفتیش جاری ہے
صوبہ سندھ کے ہوم منسٹر ضیاء حسین لنجار اور آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے گھوٹکی پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن(ر)فیصل عبداللہ چاچڑ نے اس کامیاب کاروائی کرنے والی پولیس پارٹی کے (21) افسران و جوانوں کو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا