سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا محکمہ پوسٹل لائف کے خلاف بڑی تعداد میں درج کی گئی شکایات کے پیش نظر انچارج وفاقی محتسب سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے جنرل مینیجر پوسٹل لائف لاہور کو نوٹس بھیج کر بلوایا جنرل مینیجر لاہور نے مورخہ 09-01-2025 کو 41 پالیسی بولڈر کے کلیم چیکس جو کہ تقریباً 60 لاکھ بنتے ہیں وہ پیش کیے
اس طرح ڈیتھ کلیم کی مد میں گروپ انشورنس کے عرصہ دراز سے رکے ہوئے تھے کیسسز کے بارے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر سی ای او پوسٹل لائف اسلام آباد آفس کے ذمہ دران کو نوٹس بھیجا گیا جس کے نتیجے میں آج جی ایم پی ایل آئی نے خوش آئند یقین دہانی کروائی کہ ریجنل آفس سرگودھا کی دی گئی فہرست کے عین مطابق 29 سائلین کے تقریباً 1 کروڑ کے کلیم چیک ایک ہفتہ کے اندر اندر جاری کر دیے جائیں گے