کراچی (ای این آئی) ای این آئی نیوزکےچیئرمین راجہ عبدالخالق اور چیف رپورٹر ای این آئی محمد حسین سومرو نے ہر 3 ماہ بعد کی طرح اس بار بھی نیشنل بینک آف پاکستان حور مارکیٹ برانچ کیماڑی کا دورہ،
بینک مینیجروقاراحمدسےملاقات کی۔ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق ای این آئی نیوز کی جانب سے ہر تین ماہ بعد نیشنل بینک حور مارکیٹ برانچ کا دورہ کیا جاتا ہے اس ماہ بھی ای این آئی
کےچیئرمین راجہ عبدالخالق نے نیشنل بینک حور مارکیٹ برانچ کا دورہ کرکے بینک منیجر سے ملاقات کی اور اکاؤنٹ ہولڈرز و دیگر معاملات سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر بینک منیجر نے ای این آئی نیوز کی ٹیم کو مختلف سہولیات سے متعلق آگاہی دی۔ ای این آئی نیوز کی ٹیم نے نیشنل بینک حور مارکیٹ برانچ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اور بینک منیجر کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ ہولڈرز بینک عملے کی کارکردگی سے خوش ہیں، بینک میں سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں، بینک منیجر سمیت دیگر عملہ صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتا ہے اور بھرپور تعاون کرتا ہے