ٹھٹھہ : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس کی فیک نمبر پلیٹ لگاکر گٹکا مٹیریل اور منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
گٹکا مٹیریل / منشیات سپلائر ملزم گرفتار، مقدمات درج- 740 کلو گٹکا مٹیریل، 500 پیکٹ گٹکا ماوا، 1900 گرام چرس اور 1 ریوو گاڑی برآمد۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر انچارج سی آئی اے پولیس ٹھٹہ انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ٹھٹہ سجاول روڈ پر مشکوک ریوو گاڑی، جس پر پولیس کا فیک نمبر SPD-350 لگا ہوا تھا، کو پولیس نے ناکہ بندی کرکے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کو دیکھ کر ملزم نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اوور اسپیڈ اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے شوگر مل کے قریب گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر ملزم محمد انس ولد نادر ملک کو گرفتار کرلیا۔
دوران چیکنگ پولیس نے گاڑی سے 740 کلو گٹکا مٹیریل اور 1900 گرام چرس برآمد کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی کا اصل نمبر CZ-3167 ہے اور اصل مالک محمد حنیف ولد گل محمد شاہ رہائشی کراچی کا ہے جو گاڑی پر پولیس کی فیک نمبر پلیٹ لگاکر دیگر ملزمان سے ملکر منشیات سپلائی کرتا تھا جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا ملزم اور گاڑی پہلے بھی مقدمہ نمبر 535/2024 سیکشن 170,171 تعزیرات پاکستان تھانہ گلستان جوہر کراچی میں ملوث ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کردیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔