کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں ملوث عادل نامی ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزم کے قبضے سے مورخہ 06 دسمبر 2024 کو رضویہ کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ رضویہ کے مقدمہ 622/24 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔