کراچی؛: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں طارق حسین ولد طاہر حسین اور شاہد ولد فیاض شامل ہیں۔
گرفتار ملزم طارق حسین عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 260/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کراچی۔
02. مقدمہ الزام نمبر 445/2021 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ رضویہ سوسائٹی کراچی۔
03. مقدمہ الزام نمبر 516/2023 بجرم دفعہ 9(i)3A تھانہ لیاقت آباد کراچی۔
04. مقدمہ الزام نمبر 73/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سپر مارکیٹ کراچی۔
گرفتار ملزم طارق اس سے قبل بھی تھانہ پی آئی بی کے علاقوں میں ڈکیتی/روبری کی وارداتیں کرچکا ہے جس کا مقدمہ تھانہ پی آئی بی میں درج ہے۔