کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھا نہ میمن گوٹھ
ڈی ایس پی انویسٹیگیشن میمن گوٹھ کی ہدایت پر ایس آ ئی او کی زیر نگرانی تفتیشی افسر نے مقدمہ الزام نمبر
39/25 بجرم دفعہ 395 ت پ میں تکنیکی و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم سمیع اللہ ولد عبداللہ کو گرفتار کیا ۔
ملزم بالا کی نشاندہی پر واردات میں سرقہ شدہ اینڈرائیڈ موبائل فون( مالیتی 60 ہزار روپے) و لوٹی ہوئی رقم
(-/10000 )دس ہزار روپے نقد بھی برآمد کی گئی ۔
گرفتار ملزم بالا افغان شہری ہے جس پر ملزم کو rw 395 3/2 A فارن ایکٹ میں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے ۔