کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو)
زمان ٹاؤن پولیس کا سیکٹر 50 سی کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ۔
دو موٹرسائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن انسپکٹر غلام نبی آفریدی پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کررہے تھے
پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فرار ہونے کےلئے فائرنگ شروع کردی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا
ہلاک ہونے والے ڈکیت کے تین ساتھی رنگے ہاتھوں گرفتار
ہلاک ڈکیت کی شناخت تاحال نہ ہوسکی
گرفتار ملزمان میں عبدالله فیضان اور سمیع شامل ہیں ۔
ملزمان سے تین پستول اور دو موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد.
ہلاک ڈکیت کو جناح اسپتال روانہ کردیا گیا ہے
تینوں ملزمان کو تھانے منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے