ڈیرہ غا زیخان ( رانا فیصل سے): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نذر حسین کورائی نے ایکشن لیتے ہوئے سمینہ چوک پر بڑا گوشت اور برائلر کی زائد قیمت وصول کرنے پر دو قصاب موقع پر گرفتار کرا دیئے جبکہ چار کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرنے سمینہ چوک پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی. انہوں نے کہاکہ قصاب اور دکاندار سرکاری نرخ پر گوشت، پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں،ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر سخت کارروائی کی جائے گی.