ٹنڈو محمد خان : ای آین آئی
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے بیراج کالونی کی رہائشی رند برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مسمات بسم اللہ رند ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر معمولی سے جھگڑے کو مذہبی رنگ دے کر اس جھگڑے کو بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ میگواڑ برادری کے افراد نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس کو ازادانہ استعمال کر کے ہمارے 13 افراد کو زخمی کر دیا اور ہم پر جھوٹی ایف ائی ار درج کروا دی جبکہ ٹنڈو محمد خان پولیس تھانے پر چھوٹی ایف آئی آر میں موقف لکھ ہے کہ رند برادری کے لوگوں نے ہم پر ہتھیار سے حملہ کیا ہے جبکہ ہمارے 13 زخمی والے لوگوں کو میگواڑ برادری کی جانب سے ازادانہ ڈنڈا استعمال کر کے ان پر حملہ کیا جس کی وجہ سے 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں کسی کے سر پر ٹانکے کسی کی انگلی کسی کی ہاتھ فریکچر ہو گئے ہیں انہوں نے بالا حکام ڈی ائی جی سندھ ۔ٹنڈو محمد خان ایس ایس پی عابد علی بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد چھوٹی ایف ائی ار کو ختم کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔۔۔۔۔۔