حیدرآباد : ای این آئی
انجمن تاجران ریشم بازار حیدرآباد رجسٹرڈ کے صدر آصف میمن کونچ والا،جنرل سیکرٹری ایوب شیخ،چیئرمین عدنان خان دیسوالی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری اور حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر عدیل صدیقی کی مشترکہ کاوش ہے جس کی بدولت آج یہ ریلیف ملا جس پر حیدر آباد کی تاجر برادری دونوں اداروں کی قیادت کی مشکور ہےبجلی کی قیمتوں میں کمی ایک خوش آئند عمل ہے جس سے ملکی صنعت کو فائدہ پہنچے گا اور کاروبار ترقی کریگا آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتیں 2018سے قبل والی قیمتوں تک لائے تاکہ عوام و تاجر کو مزید ریلیف مل سکے کیونکہ ابھی دیا گیا ریلیف آئی پی پیز کی ڈاکہ زنی کو روک کر فراہم کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے انتخابی وعدوں کی تکمیل کا عوام کو انتظار ہے جس میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور تین سو یونٹ تک بجلی مفت دئیے جانے کے وعدے شامل ہیں۔انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں دئیے گئے ریلیف پر آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس عوامی مسئلہ پر آواز اٹھانے والی سیاسی جاعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور جاعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی مفاد میں صدائے حق بلند کی