حیدر آباد (رپورٹ عطا الرحمٰن خان)
میمز اسپورٹس فاؤنڈیشن( رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری محمود زئی نے بھائی خان ویلفیئر کے بانی وجنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں سے ویلفیئر کے مرکزی افس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر علی تائی کوانڈواکیڈمی کے چیف انسٹریکٹر سید عارف کاظمی جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ۔ چیف ارگنائزر محمد حنیف شیخ بھی موجود تھے ۔محمود زئی نے بھائی خان ویلفیئر کے دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو جن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کو منشیات و دیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے اس سلسلے میں ان علاقوں میں اسپورٹس کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔حاجی محمد یاسین ارائیں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم دیگر این جی اوز سے بھی رابطہ کریں گے تاکہ پورے حیدراباد میں مختلف کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے ۔