حیدرآباد : (رپورٹ ارشد مغل)
ڈی ایس پی CIA افتخار احمد برڑو اور ڈی ایس پی ٹنڈو جام اسد چنا کی سربراہی میں حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ناریجانی کے قریب چھاپہ مار کارروائی
پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں ڈکیت گروہ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عرفان ناریجو اور نادر عرف نادو کے ناموں سے ہوئی
پولیس اہلکار وقار علی پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا
پولیس مقابلے میں زخمی پولیس اہکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا
ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے
ہلاک ڈاکو عرفان ناریجو نے چند روز قبل راہوکی کی حدود سے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی اور مزاحمت پر شہری کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا
ہلاک ڈاکو عرفان ناریجو 12 مقدمات میں ملوث پایا گیا
ہلاک ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور دیگر اضلاع سے بھی کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے