حیدرآباد (بیورو رپورٹ)
پانچ اپریل راجپوت ڈے کے موقع پر خانزادہ ہاؤس لطیف آباد میں پُروقار تقریب راجپوت برادری کی بھرپور شرکت،
تفصیلات کے مطابق پانچ اپریل کو راجپوت ڈے کے سلسلے میں خانزادہ ہاؤس لطیف آباد میں ایک شاندار پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانزادہ راجپوت برادری پاکستان کے مرکزی رہنما و آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیف آرگنائزر عمران خانزادہ راجپوت نے خصوصی شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خانزادہ راجپوت نے کہا کہ بہادر قومیں ہمیشہ اپنے کلچر اور تہذیب کو جوش و خروش سے مناتی ہیں تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ پیغام دیا جا سکے کہ راجپوت قوم بھی بہادر ایک باوقار اور زندہ قوم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی روایات سے جڑے رہیں اور تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، کیونکہ تعلیم ہی وہ روشنی ہے جو قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے
اس موقع پر مڈاڈھ تنظیم کے رہنما اسلم راجپوت نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جہاں کہیں بھی راجپوت برادری کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی میں راجپوت قوم نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جو کردار ادا کیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے، اور آج بھی راجپوت جوان دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
تقریب میں وائس چیئرمین رانا عبدالحمید خانزادہ راجپوت، ضلع حیدرآباد کے صدر عاصم راجپوت، طاہر خانزادہ و دیگر عہدیداران اور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں راجپوت ڈے کا کیک کاٹا گیا اور تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔