سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھامذہبی جماعتوں اور عوام کے دباؤ پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا نے میوزیکل اور دیگر تفریح پروگرام کو ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایچ اے نے کمپنی باغ میں مبینہ طور پر سرکس موت کا کنواں وغیرہ جیسے جس میں جوا کھیلنے کازیادہ چانس ہوتا ہے منظوری دی ہے رابطہ پر پی ایچ اے زرائع نے بتایا کہ فلسطینی مظلوموں پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم اور بربریت کے خلاف اور ان کے ساتھ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ہر قسم کی تقریبات کو منسوخ کرتے ہوئے صرف تقریب کو فلورا فیسٹیول تک محدود کر دیا ہے پی ایچ اے ذرائع کہنا ہے کہ میوزیکل نائٹ اور دیگر جشن بہاراں پروگرام کو ختم کر دیا گیا ہے اب کمپنی باغ سرگودھا میں 16 اپریل سے انعقاد کیا جا رہا ہے جو چار روز تک جاری رہے گا