
سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری، صوبہ بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 9576 تک پہنچ گئی،مہم کے دوران 10136 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 560 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کیساتھ کوارڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
