
ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) حدود تھانہ سیول لائن دستی پل کے نزدیک دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص کافی دیر تک متعدد فائر کرتا رہا جس میں ایک فائر کامران جڑھ نامی شخص کو ٹانگ پر لگا، کامران جڑھ اپنے دوستوں راحیل وغیرہ کے ساتھ دستی پل کے نزدیک صوبت حال کے قریب سے پل ڈاٹ پر جارہے تھے زخمی کامران جڑھ کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام اصغر جڑھ تھا فائرنگ کے تبادلے میں معجزانہ طور پر کئی راہگیر بھی بال بال بچے ،
ایس ایچ او سیول لائن غازی فاروق کے مطابق فلحال وجہ عناد زخمی کامران جڑھ کے بھائی کی ٹک ٹاک پر ہونے والی تلخ کلامی لگ رہی ہے باقی واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے
اس سلسلے میں ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کامران کو ٹرامہ سینٹر منتقل کر دیا
