ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) بےساکھی میلے میں شرکت کے لئے 5790 بھارتی سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی کے حصار میں اپنے روحانی پیشوا بابا گورنانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔بھارتی سکھ یاتری ننکانہ میں تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ گوردواروں کی یاترا بھی کریں گے تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کے گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جنرل سیکرٹری ستونت کور نے ضلعی افسران کے ہمراہ سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے، گل پاشی کی اور انہیں خوش آمدید کہا، اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب پہنچنے پر بھارتی سکھ یاتری بہت خوش تھے پرتپاک استقبال اور سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کرنے پر سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں جس نے اس بار دل کھول کر ویزے جاری کیے ہیں۔بھارتی سکھ یاتریوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے بابا نانک کی دھرتی پر چار چاند لگا رکھے ہیںپاکستانی عوام سکھ قوم سے بے پناہ محبت کرتی ہے، ہم مہمان نہیں، پاکستان ہماری اپنی دھرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھوں کو اتنی عزت بھارت میں نہیں ملتی، جتنی پاکستان نے دی ہے سکھ یاتریوں نے کہا کہپاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے, جہاں بار بار آنے کو دل کرتا ہے۔ ٹرانسپورٹ ،کھانے پینے کے بڑے بہترین انتظامات کئے، ننکانہ صاحب کی دھرتی پر آکر ہم اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیںبھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت نے بہترین مہمان نوازی کرکے ہمارے دل جیت لئے، پاکستان سے ملنے والا پیار ساری زندگی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے دونوں ممالک کی حکومتیں اسی طرح بھائی چارے کے ساتھ رہیں،بھارت سے آئے سکھ یاتری نے کہا کہ جب ہم واہگہ باڈر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تو پاکستان عوام، پاک آرمی، متروکہ وقف املک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ہمیں بڑی عزت دی ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمارا انڈیا کے ساتھ 1974کا جو معاہدہ ہے وہ تین ہزار سکھ یاتریوں کے ویزے کا ہے لیکن پاکستان حکومت نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ویزے دئیے 6ہزار سات سو سے زائد ویزے دئیے، آپ لوگ گواہ ہے کہ ہم بابا گورونانک کے جنم دن پر ایک لاکھ لوگوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں، 6ہزار کیا، 6لاکھ بھی ہوں تو ہمارے دل کھلے ہیں ہماری دھرتی کھلی ہے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جنرل سیکرٹری ستونت کور کا کہنا ہے کہ ہم نے لنگر کے بہترین انتظامات کئے ہوئے ہیں، ہم ہر روز یہاں یہ ارداس (دعا)کرتے ہیں کہ کھولے درشن دیدار ہوںہماری ارداس تو قبول ہو گئی اوراسی وجہ سے اس دفعہ پہلی بار چھ ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری ہوئے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا سے آئے ہوئے پانچ پیارے بھی ہمارے لئے ارداس کریں تاکہ پاکستان کے سکھ بھی انڈیا جا کر کھلے درشن دیدار کر سکیں ۔