ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) محکمہ تحفظ ماحول ننکانہ صاحب کا سموگ کا باعث بننے پر بھٹوں کے خلاف ایکشن۔ایس او پی پر عمل نہ کرنے اور سموگ کا باعث بننے پر ایک بھٹہ سربمہر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول فوزیہ اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سموگ کا باعث بننے پر تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقہ پنڈوریاں میں کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ بھٹے کو demolish کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول فوزیہ اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان اپنے بھٹہ پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی و سموگ کا باعث بننے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔
