ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب نے عطیہ عنائیت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا، نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب شہرینہ عطیہ عنائیت مدنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے، عطیہ عنائیت مدنی اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر قصور، ہیلتھ، پی اینڈ ڈی سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے چکی ہیں، عطیہ عنائیت مدنی کا شمار پنجاب مینجمنٹ سروس کے بہترین اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔
