حیدرآباد(بیورو رپورٹ)میئر حیدرآباد نے 18 اپریل 2025 کو ہٹڑی بائی پاس پر ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس طلب کیا اجلاس میں جلسہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال اور حتمی شکل دینے کے لیے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ شہر بھر کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز نے شرکت کی۔ میئر کاشف علی شورو نے جلسہ عام کی اہمیت پر زور دیا اور عوام کی بھرپور شرکت اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر میئر حیدرآباد نے کہا کہ حیدرآباد ہمیشہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کی طاقت اور وفاداری کا مرکز رہا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اتحاد اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ حیدرآباد جلسہ صدر اسلامی جمھوریہ پاکستان محترم آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی محترم بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عوام کے اعتماد کی علامت بن جائے
شرکاء نے میئر حیدرآباد کو اپنے مکمل تعاون اور عوام الناس کو متحرک کرنے کی کوششوں کا یقین دلایا، ریکارڈ ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کمیونٹیز کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جلسہ کو خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک سیفٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔
کاشف علی شورو نے تمام منتخب نمائندوں کو پی پی پی سے منسلک نظم و ضبط، مہمان نوازی اور جمہوری جذبے کی روایات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا۔
بائی پاس حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ میں ڈویژن بھر سے ہزاروں حامیوں کی شرکت اور پاکستان کے جمہوری سفر میں حیدرآباد کا مرکزی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا