ڈیرہ غا زیخان ( رانا فیصل سے): حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے 14۔اپریل کو پنجابی پگڑی پہن کر دفتری امور انجام دئیے۔ایڈیشنل کمشنرز محمدطاہر امین، سید نوید عالم،ڈائریکٹر آرٹ کونسل نعیم اللہ طفیل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی،محبوب حسین اور دیگر نے پنجابی پگڑی پہنی۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ثقافت کا دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔تعلیمی اور دیگر اداروں میں تقریبات،پینٹنگز اور دیگر مقابلے کرائے گئے۔